انگلش کاؤنٹی سومرسیٹ کا بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام

September 03, 2020

انگلینڈ کے سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ون بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے اردو میں پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پاکستان کی قومی زبان میں پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم بابر اعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں۔

سوشل میڈیا پیغام میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ بابر اعظم کے سومرسیٹ میں کھیلے جانے والے تمام میچ براہ راست سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں۔

قومی کرکٹر شان مسعود نے اردو میں کئے جانے والے ٹوئٹ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو سومرسیٹ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سومرسیٹ کاونٹی کو جوائن کرلیا، گزشتہ برس بھی بابراعظم سمرسیٹ کی جانب سے 578 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے۔

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کا حصہ رہیں گے۔