کراچی سرکلر ریلوے کیلئے بوگی کا ماڈل تیاری کے آخری مراحل میں داخل

September 05, 2020

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل کے لیے سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں اچھی خبر آ گئی۔

ریلوے کے لیے بوگی کا ماڈل تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بوگی کا ماڈل تیار ی کے آخری مراحل میں ہے، یہ بوگی ملک میں تیار کی جارہی ہے جس سے زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

اس سلسلے میں کے سی آر کی پرانی بوگیوں کو جدید طریقے سے ری کنڈیشنڈ بھی کیا جائے گا، منصوبے کے لیے پروٹو ٹائپ بوگی تیار کی جا رہی ہے۔