خودکشی کی کوشش،55سالہ شخص شدید زخمی

September 06, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر )تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں خودکشی کی کوشش میں 55سالہ سلطان محمود زخمی ہو گیا،تشویشناک حالت میں اسے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا۔چک نمبرنو ایم آر کا رہائشی سلطان محمود نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی گردن پر چاقوکے وار کیے، ریسکیو1122 نے ہسپتال منتقل کیا۔