حق خود ارادیت تک کشمیر سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر رہیگا،دفتر خارجہ

September 06, 2020

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اورغیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت نہیں ملتا اس وقت تک مسئلہ کشمیر کا سوال اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر رہیگا۔اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے بنیادی حق کی ضامن ہیں، دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو ہٹوانے کیلئے کی گئی مذموم بھارت کی مذموم کوشش کی ناکامی پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہندوستان - پاکستان" سوال اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے قدیم آئٹم ہے۔