پشاور: خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ درج

September 11, 2020

پشاور کے نواحی علاقے پلوسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ تہکال میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حماد نامی نوجوان کی آئندہ ہفتہ شادی طے ہوئی۔ اس کے دوستوں نے فنکشن کا بندوبست کیا جس میں خواجہ سراء بلائے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فنکشن ختم ہونے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے خواجہ سراؤں کو بھی گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔