برساتی نالے میں ڈوبنے والے 11سالہ بچے کی لاش مل گئی

September 12, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بھارہ کہو کے قریب برساتی نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے 11سالہ عمر حسین کی نعش جمعہ کو تلاش کر لی گئی۔ متوفی کے والد محمد حسین شاہ سکنہ مظفر آباد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا جمعرات کی دوپہر برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔