پنجاب: وزیرخوراک کی ہدایت پر کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس و بیکریاں سیل

September 13, 2020

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کاروائیاں کی جس کے ساتھ ہی صوبے میں کئی فوڈ پوائنٹس، بیکریاں اور اشیائے خورونوش تیار کرنے والے ادارے سیل کر دیے گئے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن میں چیکنگ کی جائے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اتوار کو تعطیل کے باوجود بالخصوص ناشتے اور روایتی کھانوں کے مراکز پر چھاپے مارے جائیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ زائد المعیاد اور ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کی بیخ کنی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ صوبے بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملاوٹ کرنےوالوں سے نہ کوئی سفارش اورنہ ہی کوئی نرمی برتی جائے گی۔