مروہ زیادتی اور قتل کیس، پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا

September 15, 2020

مروہ زیادتی اور قتل کیس، پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی پولیس نےمروہ زیادتی اور قتل کیس میں ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے علاقے سے ایک اور نوجوان کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ایک اور شخص کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پر اسے حراست میں لیا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ شخص تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہوا تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔