کرکٹ بورڈ مصباح سے ایک ذمہ داری واپس لینے کے موڈ میں نہیں

September 16, 2020

کراچی (عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر مصباح الحق سے ایک ذمے داری لینے کے موڈ میں نہیں ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بدستور پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کے ایک اعلی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ مصباح الحق کو تبدیل نہیں کیا جارہا، شعیب اختر کو ذمے داریاں دینے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں ہے۔