SOPs خلاف ورزی پر کارروائی کر رہے ہیں، وزیر تعلیم پنجاب

September 16, 2020

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ جن اسکول میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ادھر ہم کارروائی کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے بتایا کہ صوبے کے تمام اسکول کورونا ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں کورونا کیسز بڑھیں گے وہاںاسکول بند کر دیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے اسکولوں کا معائنہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ اسکول میں باقی کلاسسز کھلنے کی تاریخیں کورونا کیسز بڑھنے پر تبدیل بھی ہوسکتی ہیں۔