• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یکم جون سے اسکولوں کو کھولا جائے‘ وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ یکم جون سے اسکولوں کو کھولا جائے۔

لاہور میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون سے اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے انتظامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو سے تین اسکول ایسے ہیں جو فیس کم نہیں کررہے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ کچھ اسکول نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں، نوٹیفکیشن دو دن میں آجائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جن والدین کو فیس چالان کمی کے ساتھ مل رہے ہیں وہ جلد فیس جمع کروائیں اور جن اسکولوں کے فیس چالان میں کمی نہیں کی گئی، والدین وہاں فیس جمع نہ کروائیں۔ 

تازہ ترین