کراچی طیارہ حادثے سے پی آئی اے کی شہرت کو دھچکا لگا، غلام سرور

September 17, 2020

پائلٹ لائسنس کا پنڈورا باکس کھولنے والے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے کے مسافروں میں واضح کمی ہوئی۔ پی آئی اے کی شہرت کو بھی دھچکا لگا۔

غلام سرور کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اصل اثرات کا تعین مزید چند ماہ گزرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کے بعد ہر مسافر کے ورثا کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال پی آئی اے کی پرواز پی کے8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی کہ لینڈنگ سے صرف چند منٹ قبل ہی ائیرپورٹ کے نزدیک آبادی پر گرنے سےتباہ ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔