صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی، دو افراد کیخلاف مقدمات درج، ایک گرفتار

September 17, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کرنے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ مورگاہ کو ایک شخص نے بتایا کہ اپنا فیس بک اکائونٹ استعمال کررہا تھا کہ اس نے ایک پوسٹ دیکھی جس میں بعض صحابہ کیخلاف قابل اعتراض باتیں تھیں جس سے مجھے شدید تکلیف پہنچی۔ علاقے کے لوگوں میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اس لئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔