چیئر مین نیب کا لاہور آفس کا دورہ، میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ

September 17, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہا‌ں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ چیئر مین نیب کو نیب لاہور کی کارکردگی خصوصا میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونیوالی تحقیقات میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے، بریفنگ میں محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران و اہلکاران کیخلاف نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجراء ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اہل خانہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس، نورالامین مینگل و سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف لاہور ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلی ، سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز اورصوبائی وزیر عبدالعلیم خان کیخلاف جاری انویسٹی گیشن میں ہونیوالی پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی گئی۔