سانگلہ ہل میں خواتین کے کپڑے اور بال کاٹنے کے پر اسرار واقعات میں اضافہ

September 17, 2020

شا ہ کوٹ (نامہ نگار)سانگلہ ہل میں خواتین کے کپڑے اور بال کاٹنے کے پر اسرار واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے لگا۔

اقبال پورہ کے بعد پرانا چہور میں بھی گھر کی چھت پر لڑکی کے بال کاٹ دئیے گئے،پر اسرار واقعات پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محلہ احمد آباد سے متعدد لوگ اپنے بیوی بچوں کو رشتہ داروں کے ہاں چھوڑ آئے،خواتین اور بچے گھروں میں بھی خوف زدہ رہنے لگے۔

20روز سے برقعہ پوش نوجوان خواتین کے کپڑے اور بال کاٹ کر فرار ہوجاتاجسےپکڑنے کیلئے اہل محلہ راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔