پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ

September 17, 2020

پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس کے قبضہ کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس کو بلالیا ہے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا پولیس اس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ کے معاملے پر سماعت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کہ پہلے پولیس اراضی کے بدلے اپنی اراضی بورڈ کو سرنڈر کی اب اسی پر اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے ، اگر پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے. اگر سوسائٹی کو زندہ رکھنا ہے تو بڑے افسروں کو معاف کرنا چھوڑ دیں. درخواست گزار نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 72کینال 6مرلہ اراضی پر ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بنایا گیا. متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کے بدلے میں محکمہ پولیس نے 72کینال اراضی دی لیکن اب پر قبضہ ریلیز نہیں کیا جا رہا.. چیف جسٹس قاسم خان نے ڈی آئی جی ایلیث فورس کو متروک وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ سے روک دیا۔