قومی ائرلائن کا سعودی عرب کیلئے پروازوں کا اعلان،ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز

September 17, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے سعودیہ کیلئے پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔پی آئی اے کی سعودیہ کیلئے پروازیں آج (جمعرات) سے بحال کی جارہی ہیں ۔ پی آئی نے پاکستان سے سعودی عرب جانے کیلئے ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جائیں گی‘سعودی عرب کی جانب سے جزوی طور پر فضائی سفر پر عائد پابندیاں ہٹانے کے بعد پروازوں میں آئندہ آنے والے دنوں میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہم نے ہفتہ وار 26 پروازیں چلانے کی اجازت مانگی ہے۔