اساتذہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی نہ بر تیں، اے ڈی سی

September 17, 2020

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) راولپنڈی ماہم آصف نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسلامیہ سکول نمبر ایک کا دورہ اور کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کا معائنہ کیا۔ وہ مختلف کلاس رومز میں بھی گئیں اور طلباء میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔