بھارتی فوج نے سری نگر میں خاتون سمیت 4 بے گناہ کشمیری شہید کردیئے

September 17, 2020

قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں خاتون سمیت چار بے گناہ کشمیری شہید کردیے۔ کشمیریوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر مکینوں نے بھارت کے خلاف، مقبوضہ وادی کی آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر مشتعل علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے لگائے، بھارتی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

بھارتی فورسز نے آج سری نگر کے علاقے بٹامالو میں آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا، جبکہ گذشتہ روز بارہ مولا میں بھی دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔