ڈاکٹر ضمیر اختر کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، حسن اختر نقوی

September 18, 2020

کراچی(پ ر) سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے سیکریٹر ی جنرل سید حسن اختر نقوی نے معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی قومی ،ملی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف میں تعزیتی اجلاس میں سید تصور حسین عابدی، علامہ عمار علی شاہ ، میر حفاظت رضوی،سجاد حسین اور دیگر شریک ہوئے۔