پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی

September 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ریکسر لائن حسن ولیج مکان نمبر358سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت60سالہ لیاقت علی کے نام سے ہوئی، ایس ایچ او رحمت اللہ مروت کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے مبینہ طور پرخودکشی کی ہے اور اسکے ورثاء نے قانونی کارروائی سے بھی گریز کیا ہے تاہم متوفی کی تدفین کے بعد اسکے ورثاء سے واقعہ کی مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔