ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کو واجبات ادا کئے جائیں، منظور رضی

September 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزارت خزانہ اور وزارت ریلوے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کے واجبات، پراویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی اور پنشن کی رقم فی الفور ادا کی جائے، انہوں نے کہا کہ 6ارب روپے ریلوے کو مل گئے ہیں، وفاقی وزیر شیخ رشید پہلے واجبات ادا کریں، کراچی ڈویژن میں ایک ہزار سے زائد ملازمین اور بیوائیں اپنے بقایاجات سے 2 سال سے محروم ہیں۔