کھیلوں کو ڈوپنگ سے پاک کرنے کیلئے اینٹی ڈوپنگ بورڈ بنایا جائیگا

September 18, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت نے کھیل کے شعبے کو ڈو پنگ سے پاک کرنے کے لئےقومی اینٹی ڈوپنگ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت ہوا ۔ پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے 14 ویں جنوبی ایشین گیمز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈوپنگ بورڈ پی ایس بی ، پی سی بی ، پی او اے ، ہیلتھ ڈویژن اور لاء ڈویژن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں پی ایس بی کے آئین میں بھی تبدیلی پر غور کیا گیا اور ایک پیشہ ور کنسلٹنٹ کی شمولیت کی منظوری دی۔