عالمی کساد بازاری خدشات سے کم رہی ہے، او ای سی ڈی

September 18, 2020

پیرس (اے ایف پی) تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی کساد بازاری خدشات سے کم رہی ہے۔ جس کی وجہ دنیا بھر کے ممالک کی اس حوالے سے کی جانے والی کوششیں ہیں۔ تاہم، او ای سی ڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اقتصادی بحالی بھی توقعات کے برعکس ہوسکتی ہے۔ او ای سی ڈی کے تخمینے کے مطابق، رواں برس عالمی معیشت میں 4.5 فیصد کمی کا امکان ہے اور 2021 میں یہ 5 فیصد تک آسکتی ہے۔ رواں سال جون میں لگائے گئے او ای سی ڈی تخمینے میں کہا گیا تھا کہ 2020 میں عالمی معیشت میں 6 فیصد تک گراوٹ ہوسکتی ہے جب کہ آئندہ برس 5.2 فیصد تک نمو بحال ہوگی۔ او ای سی ڈی کا کہنا ہے کہ اقتصادی صورت حال اب بھی غیر یقینی ہے کیوں کہ کورونا وائرس اب بھی دنیا کو بری طرح جکڑے ہوئے ہے۔