قتل کے مرتکب نوعمر نوجوانوں کو عمر قید دینے کی تجویز

September 18, 2020

لندن ( آئی این پی) برطانیہ میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے سزائوں میں ردوبدل کیا جارہا ہے سزائوں میںاصلاحات سے متعلق وہائٹ پیپر میں تجویزکیا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں قتل کے مرتکب نوعمر نوجوانوں کو عمر قید دی جائے گی۔ اس کے معنی یہ ہوں گے کہ جرائم پیشہ افراد ساری زندگی جیل میں گزاریں گے اور پیرول پر بھی رہا نہیں ہوسکیں گے فی الوقت عمر قید کے مجرم کو مخصوص مدت جیل کاٹنے کے بعد پیرول پر رہائی حاصل کرنے کا حق دیا جاتا ہے۔