ماڈل کورٹس،270فیصلے،2مجرموں کو سزائے موت

September 18, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے17 ستمبر کو 270مقدمات کا فیصلہ کر کے زیرسماعت کیسز میں 376افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 15 اور منشیات کے 43 مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے تین منشیات کے 19، خیبرپختونخوا میں قتل کے چار منشیات کے 9، سندھ میں قتل کے چھ منشیات کے تیرہ، بلوچستان میں قتل اور منشیات کے دو دو مقدمات کے فیصلے ہوئے، دو مجرموں کو سزائے موت سات کو عمر قید دیگر 19 کو 52 سال ساڑھے تین ماہ قید 8592356 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 124 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے88 مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے کل 250 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 21 مجرموں کو آٹھ سال دس ماہ گیارہ دن قید اور 141616 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔