میپکو8:ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹس کو محکمانہ سزائیں

September 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف انجینئر (او اینڈ ایم ) ٹی اینڈ جی میپکو عبدالرحیم سومرو نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ منظور حسین سرانی، محمد سلیم احسان، ظفر اقبال، سید کوثر عباس شاہ، وسیم انور، صغیراحمد،محمد عرفان اور سلیمان علی کو مختلف سزائیں سنائی گئی۔