منشیات کے مقدمہ میں پولیس کے اہلکار کی ضمانت خارج

September 18, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور سیلم الرحمان نے( مال مقدمہ سپرداری گاڑی) میں منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار تھانہ بڈھ بیر پولیس کے اہلکار کی ضمانت خارج کردی ۔ استغاثی کے مطابق ملزم بلال کانسٹیبل تھانہ بڈھ بیر پر الزام ہے کہ وہ چند روز پہلے مال مقدمہ کی گاڑی میں منشیات لے جا رہا تھا جس کو ملاکنڈ پولیس نے گرفتار کیا اور اُس کے قبضے سے چھ کلو گرام چرس برآمد کی تھی اور اُس کو پشاور پولیس کے حوالہ کیا جس کے بعد تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ملزم کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور خیانت کرنے پر دفعہ 409کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔ گزشتہ روز ملزم نے ضمانت درخواست دی جس کو علاقہ مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد خارج کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔