ایف آئی اے اور فیس بک میں ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

September 18, 2020

بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران نے فیس بک کی انتظامیہ سے ویب نار میٹنگ کی ہے، جس میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایف آئی اے ہر صوبے میں سائبر کرائم ونگ کے فوکل پرسنز نامزد کرے گا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فوکل پرسنز سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے ضروری اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے فیس بک سے رابطہ کریں گے۔

ایف آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق فوکل پرسنز خاص طور پر بچوں اورخواتین کے خلاف ہونے والے سائبر کرائمز کے اعداد و شمار کے لیے رابطہ کریں گے۔