ہالینڈمیں کورونا کی وبا دوبارہ شدت اختیار کرگئی

September 19, 2020

دی ہیگ (نمائندہ جنگ)ہا لینڈ میں دوبارہ کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرگئی، متعدد پاکستانیوںسمیت نمائندہ جنگ دی ہیگ بھی موذی مرض کا شکار ہوگئے،وہ4ستمبر کوپاکستانی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ذکر حسینؓ کی محفل میں شریک تھے،خدشہ ہے کہ محفل میں شریک کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار تھا،راجہ فاروق کے مطابق ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں،انہوں نے عزیزوں، دوستوں کی دعائوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں صحت یابی کی طرف لوٹ رہا ہوں، دنیا بھر سے بے شمار لوگوں نے دعائیہ پیغامات بھیجے ہیں جنہوں نے بہت تقویت دی، اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔