گریجویٹ ڈاکٹرز کے ہائوس جابکیلئے قوائدوضوابط جاری

September 19, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے گریجویٹ ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے جس کے مطابق ہاؤس جاب پی ایم ڈی سی بنیادی گائیڈ لائنز کے تحت دی جائے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے مطابق ہاؤس جاب سال میں 2 دفعہ آفر کی جائے گی۔ ڈاکٹرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کر کے ان کےتحفظات معلوم کرے گی اور انہیں دور کرنے کےلئے تجاویز تیار کرے گی جس میں متعلقہ پرنسپل، ایم ایس، پروفیسر آف میڈیسن شامل ہوں گے۔اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، تمام میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔