مانگا منڈی، آئل ٹینکر اور ٹرالر کے تصادم میں 2 افراد زخمی،پٹرول لیک، ٹریفک جام

September 19, 2020

مانگا منڈی،چوہنگ (نامہ نگاران) ملتان روڈ پر شامکی بھٹیاں کے قریب آئل ٹینکر اور ٹرالر کے تصادم میں 2افراد زخمی ہوگئےاور ٹینکر الٹ جانے سے پٹرول لیک ہونا شروع ہو گیا اور کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہی، جس سے گاڑیوں کی میلوں طویل قطاریں لگ گئیں۔