پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، لسٹیں تیار

September 19, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کی ہدایت پر پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس ضمن میں انتظامیہ نے نادہندگان کی حتمی لسٹیں تیار کر لی ہیں ، سوموار سے کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کےخلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جارہی ہے، ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری اور قرقی جائیداد کی جائے گی۔ بڑی کمپنیاں اور پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز ، کار ڈیلیز بڑے ڈیفالٹرز ہیں۔