سندھ رینکنگ ٹینس ٹائٹل ابراہیم التفات نے جیت لیا

September 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم التفات نے اظہر کچھی کو شکست دیکر تقویت الایمان اسکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ارج بتول نے وریشا خان کو ہرایا۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں زبیر راجہ اور سعد کلیم نے فتح حاصل کی۔ دیگر مقابلوں میں احسن احمد، ایان یوسف، سعد شکیل نے کامیابی حاصل کی۔ فائنل کے مہمان خصوصی شجاع الدین تھے ۔ اس موقع پر سندھ اولمپک کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، گلراز فیروز، غلام محمد خان، خالد رحمانی، سرور حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔