پنجاب کے 44 شوگر ملز مالکان ریکارڈ سمیت طلب

September 19, 2020

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق شوگر ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ہفتوں کےدوران شوگر ملز مالکان کے خلاف 2ہزار507 شکایات موصول ہوئیں،ان میں سے ایک ہزار363 شکایات گنے کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت دینے کےحوالے سے تھیں۔

گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کسانوں کا استحصال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبہ بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کررہا ہے، اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ برسوں سے ہونے والی ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے گا۔