بھارت: رکشے سے 5 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا

September 19, 2020

ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کے لیے انسان تو مختلف سواریوں کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اب اژدھے بھی رکشہ میں سفر کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک رکشے سے 5 فٹ لمبا اژدھا بر آمد ہوا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ روڈ پر کھڑا تھا تاہم اس وقت اس رکشے میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، رکشے کے مالک نے جیسے ہی اپنے رکشے میں اژدھے کو موجود پایا اس نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف کو کال کرکے اطلاع کردی۔

رپورٹ کے مطابق رکشے کے مالک نے اژدھے کو سی این جی کٹ کے ساتھ بیٹھے دیکھا تو وہ خوفزدہ ہوگیا تھا اور اس نے فوراً ہی محکمہ وائلڈ لائف اور سماجی اداروں کو مدد کے لیے کال کی۔

رکشے کے مالک کی اطلاع پر ریسکیو ادارے کی جانب سے عملے کے دو لوگ آئے اور انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے کے جدوجہد کے بعد اژدھے کو قابو کرلیا۔