برطانوی وزیرخارجہ کے گارڈ کی بدحواسی، پستول طیارے میں بھول گیا

September 19, 2020

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا باڈی گارڈ اپنا پستول طیارے میں بھول گیا، پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں غفلت پر باڈی گارڈ کو معطل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا سے برطانیہ واپسی کی فلائٹ میں طیارے سے اترتے وقت ڈومینیک راب کی حفاظت پر مامور باڈی گارڈ، پاسپورٹس کو سنبھالتے ہوئے اپنا پستول ہولسٹر سمیت سیٹ پر بھول گیا۔

لندن میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے آگاہ ہیں، واقعے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، باڈی گارڈ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔