صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا

September 19, 2020

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی رہنما اور صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بخار، گلے میں درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو، سعید غنی اور دیگر بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔