انسداد پولیو مہم کا افتتاح،21سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی

September 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے، پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی،مہم کےدوران سندھ بھر میں 90لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔