برٹش ایئر ویز کے بعد ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کا بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

September 20, 2020

لاہور (این این آئی) کورونا وائرس سے بچا ئواور سکیورٹی کے بہترین اقدامات کے باعث برٹش ائیر ویز کے بعد برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک اایئر ویز نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں جس بنا پر ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنے فضائی آپریشن بحال کر نے شروع کر دیے جبکہ نئی غیر ملکی ائیر لائنز بھی پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہیں ۔برطانیہ کی ایک اور ائیر لائن ورجن اٹلانٹک ائر ویز نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔لاہورر سے لندن ہیتھرو، اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کے ساتھ اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پر وازیں دستیا ب ہو نگی ۔