یمنی حوثی باغیوں کا سعودی دیہات پر حملہ، 5 افراد زخمی

September 21, 2020

صنعا(اے ایف پی)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ہونے والے حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے،اے ایف پی کے مطابق یہ حملہ صوبہ جزان پر ہوا اور اس میں 5 عام شہری نشانہ بنے ہیں،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو معمولی زخم آئے ہیں،حملے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،حوثیوں کی جانب سے جس گائوں پر حملہ کیا گیا فوری طور پر اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔