شعیب اختر نے اپنے بچوں کو ظالم کہہ دیا

September 21, 2020

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے دونوں بیٹوں کو مذاق میں ظالم کہہ دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مجدد اور میکائیل اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں پیار سے ظالم کہہ دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میکائل اور مجدد کا ابا پر حملہ، اوئے بس کرو ظالموں۔‘

واضح رہے کہ شعیب اختر نے 25 جون 2014 کو رباب خان سے نکاح کیا تھا۔ سال 2016 میں ان کے پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی، اس کے بعد حال ہی میں شعیب اختر دوسری بار والد بنے ہیں۔