ٹینس، ابراہیم اور راج بتول فاتح بن گئے

September 22, 2020

ابراہیم التفات نے اظہر کچھی کو شکست دیکر تقویت الایمان اسکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ارج بتول نے وریشا خان کو ہرایا۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں زبیر راجہ اور سعد کلیم نے فتح حاصل کی۔ دیگر مقابلوں میں احسن احمد، ایان یوسف، سعد شکیل نے کامیابی حاصل کی۔ فائنل کے مہمان خصوصی شجاع الدین تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سندھ اولمپک کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، گلراز فیروز، غلام محمد خان، اظہر بلوچ، نوشاد احمد، افشاں فاطمہ فرح ریاض، ڈاکٹر نادیہ رزاق، شازیہ زیدی، محمد تقی، شہزاد قاضی، عباد احمد، خالد رحمانی، سرور حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ٹینس چیمپئن شپ کے اختتام پر سعد شکیل مہمان خصوصی شجاع الدین سے ٹرافی لیتےہوئے ساتھ میںخالد رحمانی بھی نمایاں ہیں

خواجہ سعید حئی نے یونین کلب میں درخت بھی لگایا۔ یونین کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں ابراہیم التفات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اظہر کچھی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیڈیز سنگلز کا فائنل ارج بتول نے وریشا خان کو ہرا کر جیتا۔ مینز ڈبلز میں مینز ڈبلز زبیر راجہ اور سعد کلیم نے عباد سرور اور عون الدین کو ہرایا۔ انڈر 13 سنگلز احسن احمد نے درگ داس کوسے، لیڈیز سنگلز فائنل ارج بتول نے وریشا خان کو ، انڈر 17 فائنل راؤنڈ رابن فائنل میں ایان یوسف نے کاشان طارق کو ہرایا جبکہ اسپیشل بچوں کیلئے ویل چیئر مینز ڈبلز فائنل میں امجد اور عرفان نے ایوب اور عمران کو، سافٹ مینز سنگلز فائنل میں محمد علی نے عباد سرور کو اور سافٹ لیڈیز سنگلز فائنل ارج بتول نے یمنی ملک کو، انڈر 11 سنگلز فائنل میں نبراس ملک نے عبدالحسب کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔

کرونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے زائد عرصے تک کھیلوں پر پابندیوں کے بعد سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے زیراہتمام یونین کلب کراچی میں پہلی تقویت الایمان اسکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کامیاب رہا۔ تقویت الایمان اسکولینگ سسٹم نے چیمپئن شپ کو اسپانسر کیا جبکہ پیرا اسپورٹس پاکستان، پاکستان سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن، روٹری کلب کراچی اسپورٹس اور کانٹینینٹل ٹینس اکادمی کا بھی چیمپئن شپ کیلئے ٹیکنیکل تعاون حاصل رہا۔

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیٓڈیز سنگلز، جونیئرز17.15.13.11.9 اور7 سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے رکھے گئے تھے جبکہ سافٹ ٹینس کے مینز اور لیڈیز سنگلز اور وہیل چیئر ڈبلز کے مقابلے بھی شامل تھے۔ چیمپئن شپ کیلئے کراچی اور بیرون کراچی سے120 سے زائد انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ٹونامنت کے اسپانسر شجاع الدین نے افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ ہمارے اسکولنگ سسٹم کا اگلا ٹینس ٹورنامنٹ اس سے بھی بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔ محمد خالد رحمانی نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا کہ آئندہ 3ماہ میں دو قومی ٹورنامنٹ اٹھارواں ویسٹ بری نیشنل ٹرافی اور نواں عسی لیب نیشنل ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔

جبکہ رواں ماہ میں ایک اور سندھ رینکنگ ٹورنامنٹ عفیف ٹرافی بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقویت الایمان اسکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں خواجہ سعید حئی کمیٹی کے صدر، گلزار فیروز نائب صدر، محمد خالد رحمانی ریفری اور ٹورنامنٹ ڈائیریکٹر، سرور حسین آرگنائزنگ سیکرٹری، قدسیہ راجا چیف آف امپائر، فرح ریاض، ڈاکٹر نادیہ رزاق، عشرت زہرہ، عباد سرور ممبران میں شامل تھے۔