• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزنا وقاص کی عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ مزنا وقاص کی جانب سے اپنی اصل عمر بتانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

مزنا وقاص کو مقبول پاکستانی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے باعث خاصی شہرت حاصل ہے، اداکارہ شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں، جبکہ ان کی بے باک اور خوش مزاج شخصیت کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

حال ہی میں مزنا وقاص ایک کامیڈی شو میں شریک ہوئیں، پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی اصل عمر کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اکثر خواتین کو دیکھا ہے جو اپنی عمر چھپانے کے لیے شناختی کارڈ دکھاتے وقت ہچکچاتی ہیں، جبکہ بعض لڑکیاں تو عمر کم ظاہر کرنے کے لیے دو شناختی کارڈ تک بنوا لیتی ہیں، لیکن میں اپنی عمر نہیں چھپاتی اور ہمیشہ سچ بتاتی ہوں۔

انہوں نے پروگرام کے میزبانوں سے اپنی عمر کا اندازہ لگانے کو کہا، لیکن جب ان کا اندازہ غلط نکلا تو مزنا وقاص نے بتایا کہ میری عمر 43 سال ہے، میں 1983ء میں پیدا ہوئی تھی، خواتین کو اپنی عمر چھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

تاہم مزنا وقاص کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث شروع ہوگئی، بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ 43 سال سے زیادہ عمر کی لگتی ہیں اور انہوں نے اپنی اصل عمر چھپائی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ کم از کم 45 یا اس سے زیادہ کی ہوں گی، ہر کوئی چند سال کم ہی بتاتا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ شاید ٹائپنگ کی غلطی ہے، مجھے لگتا ہے ان کی عمر 53 ہوگی، کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ 50 کے قریب لگتی ہیں۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے مزنا وقاص کی سچائی اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کو اپنی عمر بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید