ان میں اصلی جانور کونسا ہے؟

September 21, 2020

خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے یہ کہاوت تو ہم نے سنی ہوگی لیکن اپنے جیسے جانور دیکھ کر ان جیسا ہونے کی کوشش کرنے والا جانور پہلی مرتبہ دیکھا۔

جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا، ایک کتا ایک گھر میں رکھے ہوئے کچھ مجسموں کو دیکھ کر ان کی طرح ساکت ہونے کی کوشش کرنے لگا۔

اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا تو لوگوں نے اسے خوب پسند کیا۔


ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دور سے لیے گئے فریم میں اس بات کا اندازہ نہیں ہوپاتا کہ ان میں سے اصلی جانور کونسا ہے۔

تاہم ویڈیو بنانے والا جیسے ہی کیمرے کو اپنے پالتو جانور کے قریب کرتا ہے تو فوراً یہ احساس پیدا ہوجاتا ہے کہ ان میں جاندار کون ہے۔