ورلڈ الزائمرز ڈے پر مینار پاکستان پر چراغاں

September 22, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب اور الزائمرز پاکستان کیجانب سے ورلڈ الزائمرز ڈے پر مینار پاکستان پر چراغاں کیا گیا۔لاہورکی تاریخی یادگار کو روشن کرنے کا بنیادی مقصدعوام میں ورلڈ الزائمرزڈے کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے،تاریخی یادگار کو سرخ رنگ کی روشنی سے سجایا گیا۔