اوقاف بل دینی مدارس کے خلاف سازش ہے، علمائے کرام

September 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولاناقاضی عبدالرشید اہل سنت اتحاد کے رابطہ سیکرٹری مولانازبیراحمدصدیقی نے جلال پور پیر والہ، علی پور،رحیم یارخان میں مشائخ و علماء کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف بل دینی مدارس کے خلاف سازش ہے،کسی کو مدارس مساجدختم نبوت اور ناموس صحابہ پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ مولاناحبیب اللہ مولانا غلام محی الدین فاروقی، مولانا عبدالرحیم فاروقی، مولانا محمد زکریا، پروفیسر عبدالشکور شاکر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔