ٹریفک پولیس انسپکٹر اور شہری میں تلخ کلامی،انکوائری کا حکم

September 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نو نمبر چونگی کے قریب ٹریفک پولیس انسپکٹر ظہیر کی شہری کے درمیان تلخ کلامی کی سوشل میڈیا پروڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب نے انکوائری کا حکم دیدیا، ہدایت کی گئی ہے کہ چوبیس گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے، رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔