مارچ کریں گے تو حکومت تنکوں کی طرح گر جائے گی، کائرہ

September 22, 2020

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگلے مہینے سے ہمارے جلسے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مارچ کریں گے تو پی ٹی آئی کی حکومت تنکوں کی طرح گر جائے گی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن اس قافلے کے امیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں دما دم مست قلندر ہوگا اور اس حکومت کا خاتمہ ہوگا۔