کیکڑے کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل

September 22, 2020


انٹرنیٹ پر کیکڑے کی مزے سے سگریٹ پیتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا کیکڑا پتھریلی زمین پر چل رہا ہے اور ساتھ میں بڑے مزے سے سگریٹ بھی پی رہا ہے۔

دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیکڑا پہلے ایک کَش لگاتا ہے اور پھر تھوڑا سا آگے چلنے کے بعد دوسرا کش اور ساتھ میں دھواں بھی اُڑاتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر متعدد بار دیکھا جا چکا ہے، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر بے تحاشہ لائیکس اور کمنٹس بھی آ رہے ہیں جن میں سب ہی اس کیکڑے کے سگریٹ پینے پر حیرانی کااظہار کر رہے ہیں ۔